مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران نے آج صبح مختلف میزائلوں اور ڈرونز سے کئے گئے جوابی حملے میں مقبوضہ علاقوں کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔
ان اہداف میں سے ایک اس ائیر بیس پر حملہ تھا جس کے ذریعے صہیونیوں نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنایا۔ تصاویر اور اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس اڈے پر شدید حملے کئے گئے ہیں۔
علاقائی امور کے ماہر سعد اللہ زارعی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ہم نے اسی ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے اسرائیلی طیارے نے اڑان بھرتے ہوئے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر دہشگردانہ حملہ کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ